0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1343378 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں 1343378ہوگئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد5کروڑ 59سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 254255ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1695000ہو گئی۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 31ہزار 31تک پہنچ گئیں جبکہ 89لاکھ 12ہزار کیسز ہو گئے۔فرانس میں 46ہزار افراد لقمہ بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 20لاکھ 36ہزار سے تجاوز کرگئی۔برازیل میں ہلاکتیں 166743جبکہ متاثرین5911000تک پہنچ گئے۔روس میں 33931افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد19لاکھ 71ہزار تک پہنچ گئی۔ سپین میں متاثرین 15لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئے اور41ہزار 688افراد لقمہ اجل بن چکے۔ ارجنٹینا میں بھی 13لاکھ 29ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36ہزار 106ہلاک ہوئے ہیں، برطانیہ میں اموات 52 ہزار 745تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14لاکھ 10ہزار 732ہو چکے۔رجنٹینا میں کورونا وائرس 36ہزار 106زندگیاں نگِل چکا، جبکہ اب تک اس کے 13لاکھ 29ہزار 5کیسز رپورٹ ہوئے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 46ہزار 464ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 12لاکھ 38ہزار 72ہو گئے۔سعودی عرب میں اب تک کل اموات 5ہزار 692ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 3لاکھ 53ہزار 918تک جا پہنچی۔اب تک کورونا کے 3کروڑ 89لاکھ 63 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 1 کروڑ 56لاکھ 36ہزار سے فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں