گوجرانوالہ (مانند نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں دو خواتین نے 6سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کردیا،بچہ خریدنے اور بیچنے والی تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ فیروز والا زبیر سیال کے مطابق جھنگی کی رہائشی نصرت نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر محلے میں رہنے والے 6سالہ بچے ذوالقرنین کو اغوا کیا اور ماہ جبین نامی خاتون کو فروخت کر دیا۔ماہ جبین کی 7سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ بے اولاد تھی۔ بچے کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔پولیس نے بچے کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
