0

ہر ہوٹل کو کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر

سوات (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی طرف سے کورونا ایس او پیز کو عملی طور پر نافذ کرنے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کو تمام ہوٹلوں میں ایس او پیز کی نگرانی کا ٹاسک دیا ہے اور نہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں تمام تر اقدامات بروقت اٹھائے جائیں اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس نے بدھ کے روز مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ہر ہوٹل میں حکومت کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اس موقع پر 30 سے زائد ہوٹلوں کو وارننگ جاری کئے گئے جبکہ 12 ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تمام ہوٹلوں پر چھاپے لگائے جارہے ہیں اور ہر ہوٹل کو حکومت کی جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائیاں عمل میں لائے جائیں گے جن میں جرمانے، ہوٹلوں کو سیل کرنا اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیجوانا بھی شامل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں