0

کورونا سے صورتحال خراب ہوئی توسکول بند کیے جاسکتے ہیں، سعیدغنی

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو سکول بند کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، سکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو تو سکول بند کر سکتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں