0

ہنگو پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس نے18کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹل پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرکوگاڑی سمیت گرفتارکرلیاہے۔حراست میں لئے گئے منشیات سمگلر کا تعلق ضلع کرم صدہ سے ہے جسکے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔پکڑی گئی منشیات قبائلی ضلع کرم سے پشاور سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی ٹل اسدزبیرخان نے ایس ایچ او تھانہ ٹل محمودخان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اومحمودخان کومخبرخاص نے اطلاع دی کہ آج کسی بھی وقت بذریعہ فلائنگ کوچ ضلع کرم سے پشاورمنشیات کی بھاری کھیپ سمگل کی جارہی ہے اطلاع کومصدقہ جان کرایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ تورغرپولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی کہ اس اثناء میں قبائلی ضلع کرم کی جانب سے آنیوالی مزکورہ فلائنگ کوچ نمبر431 TQکو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی18کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار منشیات کے بین الصوبائی سمگلرسیدعالم خان سکنہ صدہ ضلع کرم کوگاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی اسدزبیرخان نے بتایا کہ چرس سے بھری فلائنگ کوچ سمیت حراست میں لئے گئے منشیات کے بین الصوبائی سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم سے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے۔ڈی ایس  پی نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات پاڑا چنار سے پشاورسمگل کی جارہی تھی جسکا گرفتار سمگلر نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے۔ڈی ایس پی نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کازہرپہلانے والے ملک وقوم کے دشمن ہے۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی نگرانی میں قیام امن اور انسداد جرائم کے حوالے سے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں