0

ایبٹ آباد میں قلندر آباد اور حویلیاں انٹرچینج کے حواے سے اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت قلندر آباد اور حویلیاں انٹرچینج کی بہتری کے لیے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹریفک میں اضافے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس میں تمام متعلقہ امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ:محکمہ مال کے زیر انتظام انٹرچینج کی جگہ کی ڈیمارکیشن اورنشانات لگائے جائیں گے جس کے بعد موٹر وے کے افسران خار دار تار کے زریعے سڑک کے اطراف جگہ کو بند کرے گی تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔شاہراہ ریشم اور موٹروے انٹرچینج کے سنگم پر سٹڈز اور لائننگ کا کام این ایچ اے انجام دے گی تا کہ ایبٹ آباد آنے اور جانے والی ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور حادثات سے بچا جا سکے۔انٹرچینج کے اطراف انٹرچینج کی حدود میں کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی اڈہ جات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گے۔ٹرکوں کے شہر میں داخل نہ ہونے کے باعث انٹرچینج پر ٹریفک کے دباو کو روکنے کے لیے ٹرکوں کو انٹرچینج سے کافی وقفہ پہلے روکا جائے گا۔طویل المدتی حل کے لیے این ایچ اے اور محکمہ مال کا عملہ انٹرچینج کا معائنہ کریں گے اور اس بارے میں اپنی سفارشات ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کو مہیا کریں گے جس کے تحت بین الاقوامی طور پر مستند ڈیزائین کے تحت انٹرچینجز کو تعمیرکیا جائے جس سے ٹریفک کنٹرول میں مدد ملے گی اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بھی بچا جا سکے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے، موٹروے اور ایکسپریس وے کے افسران نے شرکت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں