0

تعلیمی اداروں نے بچوں سے ایڈوانس فیسیں لینا شروع کردیں

 سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے تعطیلات کی خبریں نشر ہونے پر تعلیمی اداروں کے مالکان نے بچوں سے ایڈوانس فیسیں لینے کا عمل تیز کردیا۔ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلی فیسیں وصول نہیں ہوئیں جبکہ نئی تعطیلات کی نوید سنا دی گئی جس کی وجہ سے والدین نے بچوں کی فیسیں روک لی ہیں اس اقدام سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بری طرح مالی طور پر متاثر ہونگے جبکہ والدین نے کہا کہ جب پڑھائی نہیں ہورہی تو فیسیں کس چیز کی دیں فیسوں کے معاملے پر والدین اور سکول انتظامیہ کے درمیان توں تکرار کا سلسلہ جاری ہے کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات سے تنگ کئی بچے تعلیم جاری رکھنے سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ اب تعطیلات کی وجہ سے مزید بچے چھوڑ جائینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں