0

تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے، ڈی ایس پی سوات

  سوات (مانند نیوز ڈیسکون ویلنگ اور تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے۔ڈی ایس پی) ون ویلنگ اور تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اکبر شنواری ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اکبر شنواری کی نگرانی میں سرکل وائیز ٹریفک انچارجز نے سوات بھر میں کالے شیشے، غیر قانونی نمبر پلیٹ، پریشر ہارن، پولیس لائٹس اور کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، تین روزہ کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹس، پریشر ہارن، پولیس لائٹس، فلیش لائٹس و دیگر ممنوع اشیاء اُتارے کمسن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں موٹر سائیکلز و گاڑیاں ٹریفک آفس میں بند کئے گئے جس کو چالان کرنے کے بعد کمسن ڈرائیوروں کے والدین سے بیان حلفی لے کرحوالہ کئے گئے جبکہ کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے آئندہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑیاں نہ چلانے کی یقین دہانی کی۔ڈی پی او سوات نے کہا کہ والدین اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑیاں چلانے نہ دیں،تاکہ ملک کے مستقبل کے یہ معمار مختلف حادثات سے بچ سکے،کمسن ڈرائیور مختلف حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے دیگر ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے پرہیز کرکے احتیاط سے ڈرائیونگ کرے،ون ویلنگ اور تیزرفتاری کا انجام موت یا ہمیشہ کی معذوری ہے،ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کا احترام کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔ ترجمان سوات پولیس

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں