سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے سوات کے علاقہ پانڑ میں چیری کو نان فوڈ گریڈ کلر دینے اور کیمیکل کے ملاوٹ پر ایک فیکٹری کو سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام عباس اور فوڈ سیفٹی افسران نواب علی اور حنیف رحیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایک گودام پر چھاپہ مارا اس دوران گودام میں گلگت سے منگوائی گئی کچہ چیری کے ساتھ مضر صحت کیمیکل، چینی اور نان فوڈ گریڈ کلر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی اور بعد میں لوکل بیکریز کو سپلائی کیا جانا تھا گودام سے ہزاروں کلو گرام ملاوٹ شدہ چیری ضبط کر کے سیل کر دیا گیا اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ خوراک بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
