نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ۔تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی راہزن گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔03 رکنی راہزن گروہ گرفتار۔د۔ملزمان کا متعدد وارادتوں کا اعتراف۔مال مسروقہ اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق:۔ ملتان خان ساکن افغانستان حال وتڑ نے میں پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ وہ جہانگیرہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں آکر اسماعیل خیل کے قریب اُتر کر گھر جانے لگا۔کہ تین نامعلوم کسان نے اُسے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقد 03ہزار روپے اور موبائیل چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔جس پر مقدمہ نمبر 1025 مورخہ 17-11-2020 جرم 392-411 تھانہ نوشہرہ کلاں درج رجسٹر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے راہزنیکے اس واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے SHO نوشہرہ کلاں جاوید اختر کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا۔ دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان یاسر ولد صادق،یاسر ولد جاوید اور شاہد ولد گل محمد کو انتہائی مہارت کیساتھ گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ اورواردات میں استعمال ہونے والااسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
