0

خیبرپختونخوا صوبائی وزیر کا ایگریکلچر اسٹیشن نورنگ کا دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے گزشتہ روزایگریکلچر اسٹیشن نورنگ کادورہ کیا۔جہاں پرتجربات اور سائنسی پلاٹس کامعائنہ کیا۔اس موقع پرایگریکلچر اسٹیشن نورنگ کے ڈائریکٹر دل فیاض نے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر نے نہ صرف اطمینان کااظہارکیابلکہ اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری؎ ایگریکلچر خیبرپختواسرارخان،وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان،کمشنربنوں شوکت علی؎ یوسفزئی، تحریک انصاف کے رُکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یاراورایگریکلچربنوں کے ڈائریکٹر آفسراللہ خان سمیت  دیگرحکام اور عملہ بھی موجودتھا۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہاہے کہ حال ہی میں ٹڈی دل کے خلاف مہم میں ایگریکلچراسٹیشن نورنگ کے عملے  نے جو کردار اداکیا اُن پر میں فخر کرتاہوں کیونکہ اُن کی کارکردگی صوبہ بھر میں نمایاں ہیں صوبائی وزیر محب اللہ خان نے ایگریکلچراسٹیشن نورنگ  کے سولرٹیوب ویل اور بونڈری وال کی بھی منظوری دیدی اُنہوں نے  عملے پر زوردیاکہ مقامی  کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے تاکہ صوبہ بھر میں زراعت ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت پر مثبت اثر مرتب ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کو بھی بڑا فائدہ پہنچے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں