0

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار02مسافر وں سے 7.180کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور01 مسافرسے8.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا51,800 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 27کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،ڈیزل اور03 اسمگلر ز کو حراست میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں