0

اپوزیشن جتنا شورمچائے احتساب سےکبھی نہیں بچ سکتا، طارق سعید

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدر طارق سعید خان میداد خیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب اور عوام دوست پالیسیوں سے متحدہ اپوزیشن حواس باختہ ہوگئی اور آئے روز اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتناشورمچائے احتساب سے کبھی نہیں بچ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے پچھلے ستر سال سے ملک کی دولت کو اپنی ذاتی مفادات کے لئے بے دریغ استعمال کیاگیااورعوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جب وزیراعظم عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا توسب چوراکٹھے ہوکر پاک آرمی سمیت دیگروں کے خلاف عوام کوبھڑکارہے ہیں جوکہ ملک دشمنی یے انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کسی کے رعب میں ڈالنے والا نہیں ہے اورانشا ء اللہ احتساب کاعمل جاری رکھے گاانہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف ملک میں مظلوم طبقے کی آواز ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے اور ملک کے اداروں کے خلاف ہر ذرہ سرائی پرآترئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں