0

تخت بھائی میں کمال میڈیکل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ڈاکٹر سرتاج ملک چسٹ سپیشلسٹ، کمال میڈیکل کمپلیکس کے اونر حاجی ملک کمال خان۔ ملک ارشاد خان مہمند اور دیگر نے جھنڈے (کلپانی)کمال میڈیکل کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اے این پی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری ایوب خان یوسفزئی۔ ANP ملگری وکیلان کے ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ، تحصیل تخت بھائی ANP کے نائب صدر اسرار مہمند، انصاف لائیر ز فورم تحصیل تخت بھائی کے صدر جمشید خان ایڈوکیٹ اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی۔ ملک واصل خان پلازہ میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں کوئی بہتر ہسپتال نہیں تھا۔ اس ہسپتال کے قیام سے یہاں کے عوام اپنے مریضوں کو پشاور اور مردان لے جانے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ مریضوں کویہاں ہر قسم کے سہولیات سے دی جائی گی۔ ہسپتال دن رات سروس کریگا۔ اور ارشاد خان مہمند نے کہا کہ یہاں پر غریب اور نادار مریضوں کے ساتھ مکمل تعاون ہو گا۔ حاجی کمال خان نے کہا کہ میں اپنے دل میں عوامی جذبے کے تحت اور غریب بھائیوں کی مشکلات کو دیکھ کر میں نے اس ہسپتال کا قیام کیا۔ یہ ہسپتال دوسرے پرائیویٹ ہسپتالوں سے مختلف ہو گا۔ اور آخر میں ملک ارشاد خان مہمند نے اپنے علاقہ معززین۔ مہمانوں اور ڈاکٹر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کی اور مذید کہا کہ ہم سب ملکر اس ہسپتال کو کامیاب کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں