پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بانجھ پن کے حوالے سے سیمینارمنعقد ہواقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ کے گائنی ڈپارٹمنٹ نے بانجھ پن پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ سیمینار میں عورت اور مرد کے بانجھ پن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گائنی ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر نیلم شہزادی نے عورتوں کی بانجھ پن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ ڈاکٹر میر عابد جان (اسسٹنٹ پروفیسر اور انچارج انڈرو یورولوجی ایچ ایم سی) نے مرد کے بانجھ پن پر تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں 48 ملین بانجھ پن سے متاثرہ شادی شدہ جوڑے ہیں جبکہ 186 ملین ایک فرد بانجھ پن سے متاثر ہیں۔ ماہرین کے مطابق بانجھ پن لاعلاج مرض نہیں اس کا علاج ممکن ہے اگر ڈاکٹر سے بروقت تشخیص کی جائے۔سیمینار میں گائنی ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
