0

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دیدی

  لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں مزید10 ہزار 300 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لیویز میں 378 بھرتیاں ہوں گی، بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، امن عامہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے ان بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اور ڈی جی خان میں امن و امان میں بہتری آئے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں