0

ٹک ٹاک کا شوق سکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے شوق نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی۔ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔بتایا جارہا ہے کہ گولی چلنے کے فورا بعد ہی سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے غیر اخلاقی مواد کی شکایات موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں