0

پی ڈی ایم سیاست کرکے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاست کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے،پی ڈی ایم ایسے وقت میں جلسہ منعقد کررہی  جب کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی  ایم رہنما وہی ہیں جو پہلے سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور مجھ پر تنقید کرتے تھے،اب وہی پی ڈی ایم رہنما لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم رہنما عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کی صحت پر سیاست کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ایسے وقت میں جلسہ منعقد کررہی ہے جب کوروناوائرس کے کیسز میں تیزی سے  اضافہ ہورہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں