0

چیئرمین ڈیڈیک کا ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس سوات کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس سوات کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفیسر سعید نعیم خان نے انہیں سوات آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا جبکہ ایک اجلاس کی صدارت بھی چیئرمین ڈیڈیک سوات نے کی جس میں تمام پراسیکیوٹرز نے شرکت کی اجلاس میں سعید نعیم خان نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے دفتر کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے اپنے دفتر کو درپیش مسائل اور اس سے متعلق معاملات چیئرمین ڈیڈیک سوات کے نوٹس میں لائے اور اپنے زیر سایہ ملازمین کے گذارشات سے بھی انہیں آگاہ کیا فضل حکیم خان نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے سے ظلم اور ناانصافی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اورسرکاری محکموں میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جن سے امیر اور غریب سب کو ایک جیسا انصاف مہیا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے کیونکہ عدل پر قائم رہنے والا معاشرہ ہی صحیح سمت ترقی کی منازل طے کرتا ہے اس سلسلے میں عدل وانصاف کی فراہمی میں تمام شعبوں کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پبلک پراسیکیوٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انصاف کی فراہمی کیلئے ان کے ساتھ ہر وقت تعاون کیلئے تیار ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں