0

شادی ہالز میں تقریبات کی مشروط اجازت

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سربراہی میں شادی ہال مالکان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں تمام شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی۔کمشنر کراچی کے مطابق شادی ہالز کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو گا، 300 سے زائد مہمانوں کے ہال میں داخلے پر پابندی ہو گی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا مزید کہنا ہے کہ بینکوئٹس میں اے سی بند رکھے جائیں گے جبکہ پنکھے چلائے جائیں گے۔کمشنر کراچی نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ شادی ہال کی چھت کا 40 فیصد حصہ اوپن رکھا جائے، شادی ہالز کے بند حصے کھول کر تازہ ہوا کے راستے کھولے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں