0

کابل میں راکٹ دھماکے، 6 افراد جاں بحق

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور24 زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  افغان دارالحکومت کابل  صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والے افراد میں دو سیکیورٹی گارڈ  بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں