0

کورونا وائرس دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1377000 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1377000ہو گئیں،مصدقہ کیسز 5کروڑ79لاکھ 5ہزار684ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 260283ہوگئیں جبکہ کیسز1کروڑ22لاکھ 74سے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 132764 افرادلقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 90لاکھ50ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فرانس میں اموات 48265تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز21لاکھ9ہزار سے تجاوز کرگئے۔برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 168662تک پہنچ گئی اور متاثرین60لاکھ20ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں کورونا 35311افراد کی زندگیوں کو نگل گیا جبکہ کیسز20لاکھ39سے تجاوز کر گئے۔سپین میں ہلاکتیں 42619ہو گئیں جبکہ کیسز15لاکھ89ہزارتک پہنچ گئے۔ برطانیہ میں 14 لاکھ  73 ہزار کورونا کیسز اور 54 ہزار 286 اموات ہو گئیں۔ اب تک کورونا کے 4 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 1کروڑ 64 لاکھ 22 ہزار 998 فعال کیسزہیں۔mk/ah

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں