الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ایپکا کا مختلف سب ڈویژن کیلئے کابینہ کا اعلان، الپوری کیلئے عبدالسلام صدر جبکہ مشتاق احمد جنرل سیکرٹر ی۔پورن کیلئے احسان اللہ صدر،شیرایاز جنرل سیکرٹری۔شاہ پور کیلئے شاہ خالد صدر،افتخاراحمد جنرل سیکرٹر ی۔چکیسر کیلئے طارق شاہ صدر جبکہ حق نوازجنرل سیکرٹری۔رتونگ کیلئے اشفاق صدر عبدالہادی جنرل سیکرٹری مقررکردئے گئے۔اس حوالے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت چیئرمین ایپکا ضلع شانگلہ میاں محمد اقبال الپوری میں منعقد ہوا اجلاس میں کلرکس برادری کے مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی۔اجلاس میں تحصیل وائز /سب ڈویژن کیلئے عہدیداران مقررکئے گئے جوہرفورم پر کلرکس ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کی نمائندگی کرنے کے مجاز ہوں گے۔پورن کیلئے احسان اللہ ایس ڈی ای او افس صدر جبکہ شیرایاز جنرل سیکرٹری،مارتونگ کیلئے اشفاق صدر عبدالہادی جنرل سیکرٹری،چکیسر کیلئے طارق شاہ صدر جبکہ حق نوازجنرل سیکرٹری،بشام کیلئے حکیم اللہ صدر، محمد اجمل جنرل سیکرٹری،شاہ پور کیلئے شاہ خالد صدر،افتخاراحمد جنرل سیکرٹر ی،الپوری کیلئے عبدالسلام صدر جبکہ مشتاق احمد جنرل سیکرٹری مقررکئے گئے ہیں۔چیئر مین میاں محمد اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے توقع ظاہر کی کہ وہ کلرکس براداری کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
