0

عوام کی خدمت کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ انہیں عوامی اور قومی مفاد سیاسی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی خدمت کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں عوام کی بہتری کے لئے ہر ویلج کونسل کی سطح پر ترقیاتی کام جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل سنے جن میں بعض عوامی مسائل موقع پر حل کئے گئے اور دیگر کو متعلقہ محکموں کے حوالے کیا گیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سیاست اگر عوام کی خدمت سمجھ کر کی جائے تو اس سے بڑھ کر انسانیت کی کوئی خدمت نہیں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام میرے لئے وی آئی پیز ہیں اور میں ان کا خادم ہوں عوام جہاں بھی چاہئیں میں حاضر ہوں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں