0

ملاکنڈ میں کورونا کے مذید 23 کیس سامنے آگئے

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ میں کورونا کے مذید23کیس سامنے آگئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملاکنڈ کے 9اہلکاروں سمیت سرکاری و نجی سکول کے14طلباواوراساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ضلع میں ایکٹیو کیسز کی تعداد64تک پہنچ گئی متاثرہ سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیاہے جبکہ آکاؤنٹس آفس میں عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے تمام متاثرین کورنٹائن ہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک اور کو رونا کیلئے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید صغیر المعانی نے ہمارے نمائندے کو بتا یا کہ اے ڈی اے او محمدیعقوب اے اے او نثار خان سمیت اکاؤنٹس آفس کے 9ملازمین کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ہیں جبکہ کورنمنٹ ہائی سکول انذرگئی کے6طلبااور ایک ٹیچراسی طرح آکسفورڈ سکول سخاکوٹ کے چارطلبا اور تین فیمیل ٹیچربھی کورونا سے متاثر ہو گئیں ہیں ڈی سی ملاکنڈ نے دونوں متاثرہ سکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا ہے جبکہ حفا ظتی اقدام کے تحت اکاؤنٹس آفس میں عام شہریوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں