0

امریکہ میں کورونا پر قابو پانے کیلئے نئی پابندیاں

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون میں کورونا وائرس کے پھیلا وکو روکنے کے لئے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئی پابندیاں  گذشتہ روزسے نافذ العمل ہوگیئں جس کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا کا اثر ہونے کے بعد سے ہی یہاں ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہیں رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی پینٹاگون کی عمارت پنٹاگون میں داخل ہوتے وقت ملازمین کا درجہ حرارت دو مرتبہ ناپا جائے گا۔ یہاں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق بیماری کی چھٹی بھی لے سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں