0

نورنگ میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی) ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان کی قیادت میں ایس ڈی او پیسکو نورنگ عمران اللہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے تاریں قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان کی قیادت میں ایس ڈی او پیسکو نورنگ عمران اللہ نے سبزی منڈی میں غیرقانونی بجلی استعمال اور بجلی نادہندگان کو دھر لیا اس کے علاوہ کیبل،میٹرکو ضبط کرلیا۔ایکسین واپڈا لکی مروت فداء محسودخان نے ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ بڑے مگر مچھو کو راہ راست پر لانے کے لئے کاروائیاں تیز کیاجائے تاکہ نہ صرف قومی ادارہ پیسکو خسارے بچ جائے بلکہ بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام کسی بھی صورت بجلی کی غیر قانونی استعمال کو برداشت نہیں کریں گے اسی سلسلے میں ضلع بھرمیں بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف کاروائی جاری ہے بجلی صارفین کو چاہئے کہ بجلی چوری سے توبہ تائب ہوکر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کو یقینی بنائیں اسی طرح ناہندگان اپنی بقایاجات بروقت جمع کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں