0

تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.8سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کورونا کے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔پشاور،ایبٹ آباد اور سوات میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.45فیصد ہو گئی ہے۔بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.73، گلگت5.23، اسلام آباد8.09، خیبرپختونخوا9.85، پنجاب3.95 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 9.63 فیصد تک پہنچ گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں