الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شا نگلہ میں چارروز وقفے کے بعد دوبارہ موسلا دھار بارش جبکہ برف باری شروع ہو گئی،وادی میں ٹھنڈ کا راج،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا برف جمنے اور سخت سردی کیوجہ سے پیر کے روز لوگ گھرو ں میں محصور رہیں۔جلانے کی لکڑیوں کی ٹالوں پر پابندی عوام کی گلے پڑھ گئی سوختہ لکڑیاں ناپید ہو گئی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ انتظامیہ خاموش۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ بیشتر علاقوں میں بجلی نظام متاثرکئی علاقے تارکیوں میں ڈوب گئی۔ بشام سمیت زیادہ ترشہروں میں موبائل اور ٹیلیفونک نظام شدید متاثر ہو گیا۔ پورا ضلع شانگلہ ٹھنڈ کی لپیٹ میں۔شا نگلہ ٹاپ، یخ تنگے ٹاپ، کھنڈاوں ٹاپ، اجمیر سمیت مختلف علاقوں میں برف باری شروع ہونے سے نظام زندگی کو مفلوج کردیا۔پیر کو شدید ٹھنڈ بارش اور ہلکی برفباری کے بعد شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے اکثر سرکاری و نجی دفاتراور تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی۔ مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ کی صفائی نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا، واپڈا کی بجلی کی انکھ مچولی۔شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ چار روز وقفے کے بعد شروع ہو گیا۔ شانگلہ کے مضافاتی علاقوں میں تین سے چار انچ تک برف اسی طرح شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،جابہ سر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں پانچ سے چھ انچ تک جبکہ شلخوسر،چانگا مانگاسر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت بہرام خان میں ایک سے دوفٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- برف باری شروع ہوتے ہی سردی میں اضافے سے سوختنی لکڑی کی قلت پیداہوگیا ہے اور لکڑی کی قیمتیں عام لوگوں کی دست رس سے باہرہے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایا اضافہ ہو گیا ہے جاری بارشوں وبرف فباری کا ان نئی سلسلے میں آج منگل سے مزید تیزی محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کے روز تک جاری بارشوں کے سلسلے کی پیشن گوئی کی ہے۔۔
