0

کورونا وائرس، دنیا بھرمیں ہلاکتیں 1393000 تک پہنچ گئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1393571ہو گئیں،مصدقہ کیسز کی تعداد 5کروڑ89لاکھ83ہزار531تک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 262696ہو گئیں جبکہ کیسز1کروڑ25لاکھ88ہزار سے تجاوزکر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 133773تک پہنچ گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد91لاکھ40ہزار سے تجاوز کر گئی۔فرانس میں 48732افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ کیسز 21لاکھ40ہزارسے تجاوز کر گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 169197ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد6071000تک پہنچ گئی۔ روس میں 36179افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد2089000ہو گئی۔سپین میں اموات 42619ہو گئیں اورکیسز15لاکھ89ہزارہوگئے۔ برطانیہ میں ہلاکتیں 55024ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد15لاکھ12ہزارہوگئی۔۔اب تک کورونا کے 4 کروڑ76لاکھ 5 ہزار سے زائد مریض شفایاب  اور 1 کروڑ68لاکھ 24ہزار439 فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں