ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے شہر کے علاوہ دیہی علاقے کے لوگوں کو بھی صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ سٹیرئنگ کمیٹی محکمہ ہیلتھ کیاجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فائنانس اینڈ پلاننگ) طارق اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صہیب شاہ اور محکمہ صحت کے دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری، ڈینٹسری ڈیپارٹمنٹ کی بحالی اور گنجائش کو بہتر بنانے سے متعلق امور زیر بحث آے۔ اس کے علاوہ بنیادی مرکز صحت، سول ڈسپنری میں سٹاف کی فراہمی، میڈیکل آفیسرز کے لیے سہولیات اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے سے متعلق ڈی ایچ او کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں اور لورہ پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ ٹائپ ڈی ہسپتال لورہ کی کاردگی کو مزید بہتر بنانے سے متعلق ڈی ایچ او ایبٹ آباد کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ تمام بی ایچ یوز اور سول ڈسپنسریز میں سہولیات کی فراہمی، واش رومز، بجلی اور میڈیکل آفیسرز کے ساتھ ساتھ سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ جہاں بلڈنگ کے مسائل موجود ہیں ان جگہوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی تا کہ ضلعی انتظامیہ اس پر جلد از جلد کاروائی یقینی بنائے۔ کورونا سے بچاو اور مستقل میں کورونا کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے اور تیاریوں کو مکمل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ایم او، آئی ایم یو ہیلتھ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو تمام ہیلتھ فسیلیٹیز کا دورہ کرے گی اور اپنی سفارشات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو جمع کروائے گی۔
