0

ایچ ای سی کا 2 سالہ ڈگری پر وگرام ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ایچ ای سی نے 2018 ء کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)، بیچلر آف کامرس(بی کام)اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی)کی ڈگری نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018 ء میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں