0

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کمپلیکس دوبارہ بحال

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا کی لہر میں تیزی آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کمپلیکس دوبارہ بحال کر دیا گیا، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا آغاز ہو گیا۔ صوبے بھر میں مختلف ہسپتالوں میں مہلک وائرس کیلئے مختص وارڈز کو بھی فعال کیا گیا۔دوسری جانب کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے شادی ہال، ریسٹورنٹس اور ایک ہزار سے زائد دکانیں سیل کر دی جبکہ دو نجی بینک اور دو بھٹوں کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں