0

کمشنر بنوں کا لکی مروت دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے لکی مروت کادورہ کیا،جہاں پراُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت میں گائنی بلاک،پیڈزوارڈ،انتہائی نگہداشت بچہ وارڈاورصحت مند ماں بچہ سنٹرکاافتتاح کیابعد میں سٹی ہسپتال لکی مروت کابھی دورہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ فہیم حسین،کنٹری ڈائریکٹر جے ایس آئی نبیلہ علی،اے ڈی سی انورشیرانی اورایم ایس ڈٖاکٹر حلیم الرحمن خٹک ودیگرموجودتھے۔ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہی ہے اس کے علاوہ محکمہ صحت کے طبی عملے کو بھی زیادہ سہولیات دے رہی ہے تاکہ صوبے کے پسماندہ اور دورآفتادہ علاقوں کے عوام کو گھروں کے نزدیک صحت عامہ کے بہترین سہولیات میسرہوسکیں اور عوام اپنے ہی علاقوں میں علاج یقینی سکے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت میں گائنی بلاک وارڈ،پیڈزوارڈ،انتہائی نگہداشت بچہ وارڈاورصحت مند ماں بچہ سنٹرکاباقاعدہ افتتاح ہوگیاہے اب لکی مروت کے عوام کو صحت عامہ کے تمام ترسہولیات گھرکی دہلیزپر میسرہو گی اُنہوں نے عوام پر زوردیاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت پر خرچ کئے گئے رقم سے مستفیدہونے کے لئے اپنا علاج ڈی ایچ کیوہسپتال لکی مروت سے کرائیں تاکہ حکومتی وسائل ضائع نہ ہو کمشنربنوں شوکت علی یوسفزئی نے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں پر زوردیاکہ اپنے آپ کو عوام کامسیحا سمجھیں اوربغیرکوئی دقت ہسپتال آنیوالے مریضوں کاعلاج کرائیں کیونکہ دکھی انسانیت پر اللہ تعالیٰ زیادہ خوش ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی کازیادہ خیال رکھاجائے چونکہ مریضوں کے لئے پہلی فرصت میں صاف ماحول کی ضرورت ہوتی ہے اُنہوں نے کہاکہ اپنی فرائض سے روگردانی کرانے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں