0

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 1402028 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1402028ہوگئیں،مصدقہ کیسز 5کروڑ95لاکھ 14ہزار808تک پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں گذشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز رجسٹرڈ ہوئے،امریکہ میں ہلاکتیں 266683تک پہنچ گئیں اور کیسز 1کروڑ27لاکھ 77ہزارسے تجاوز کر گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 134254اور کیسز91لاکھ 77سے تجاوز کر گئے۔ فرانس میں 49232افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز21لاکھ44ہزار سے تجاوز کرگئے۔برازیل میں 169541افراد موت کی آغوش میں جا چکے،متاثرین کی تعداد 60لاکھ 88ہزار ہو گئی۔روس میں ہلاکتیں 36540ہو گئیں جبکہ کیسز21لاکھ 14ہزار سے تجاوز کر گئے۔سپین میں اموات 43131ہوگئیں اور کیسز16لاکھ 6ہزارسے تجاوز کر گئے۔برطانیہ میں اموات55230اورمتاثرین کی تعداد 1512000ہو گئی۔اب تک کورونا کے 4کروڑ11لاکھ55 ہزار سے زائد مریض شفا یاب اور 1 کروڑ 69لاکھ 57ہزار218فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں