0

وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں انڈر پاس منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج(بدھ کو) لاہور میں انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان آج (بدھ کو) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ نئے تعمیر شدہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا بھِی افتتاح کریں گے۔لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ ریور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ اراکین سے بھی ملاقات کریں گے، جب کہ پنجاب میں کورونا کی صورت حال اور صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں