0

سوات ڈپٹی کمشنرکا فیس بک پر کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم نے فیس بک پر بروز بد ھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے دوپہر 12 بجے سے 1 بجے تک لوگوں کی براہ راست شکایات سنیں اور ان کے جوابات دیئے او ر موقع پر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے عوام کو چاہئے کہ وہ مسائل کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کرتے رہیں تاکہ ان کا مناسب حل بر وقت نکالا جا سکے سوات کی ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات سٹیزن پورٹل پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں