0

صوبوں کے سٹامپ پیپرز کی فروخت پر مکمل پابندی عائد، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

          ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ضلع ملاکنڈ کے حدود میں دیگر صوبوں کے سٹامپ پیپرز کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر عرصہ 2 مہینے کے لیے نافذالعمل ہوگی جبکہ اس کی خلاف ورزی کنندہ گان کے خلاف دفعہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں