سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) پی اے آر سی اسلام آباد کے زیراہتمام شوگر کین ٹریولنگ سیمینار کے شرکاء نے گزشتہ روز ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن سرائے نورنگ کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پی اے آر سی اسلام آباد کے زیراہتمام شوگر کین ٹریولنگ سیمینار کے شرکاء نے گزشتہ روز ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن سرائے نورنگ کادورہ کیا۔جہاں پر اسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دل فیاض خان نے اعلی حکام کو فیلڈ میں شوگر کین پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس آر او عبدالقدوس خان،آر او خالد خان اور آر او فاروق خان نے بھی حکام کو شوگر کین کے ورائٹیز اور لائنز پر جاری ریسرچ سے آگاہ کیا حکام نے ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن سرائے نورنگ کی کارکردگی کو سراہا۔
