0

پبی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں کھلی کچہری کا انعقادا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) عوام رابطہ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن نجم الحسنین کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیدو میں کھلی کچہری کا انعقاداس موقع پر ڈی ایس پی اکوڑہ آیاز محمود،ایس ایچ اواکوڑہ ظفر خان اور دیگر پولیس افسران بھی اْنکے ہمراہ تھے۔ عوامی نمائندوں،علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام کی شرکت اسٹیشن روڈ جہانگیرہ پر بے ہنگم ٹریفک اور تجاوازات کے حوالے سے اضافی ٹریفک اہلکاروں کی تیعناتی اور روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے رواں دواں رکھنے کے احکامات جاری ہوائی فائرنگ،منشیات فروشی اور دیگر سماجی جرائم کے روک تھام کے لئے افسران کو دوٹوک احکامات جاری جرائم کے سدباب کے لیے عوام کے تعاون سے ایک جامع لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔عوام کے تعاون سے ہی ایک پر امن معاشرئے کا قیام ممکن ہے کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی اور اس کے ہر ممکن فوری حل کیساتھ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں کوارڈینیشن کو فروغ دینا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں