0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 14 لاکھ سے متجاوز ہوگئیں

  نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکورونا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 14لاکھ سے تجاوز کر گئیں،تصدیق شدہ کیسز 6کروڑ سے بڑھ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیابھر میں کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 5 لاکھ 43ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد انسانوں کی جان لے لی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14 لاکھ ایک ہزار868 ہوگئی۔پہلی دو لاکھ اموات ایک سو چار دنوں میں جبکہ آخری دو لاکھ اموات صرف چوبیس دنوں میں سامنے آئی ہیں۔امریکہ میں کورونا کے وار تیز ی سے جاری ہیں جہاں ہلاکتیں 265891ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ29لاکھ55ہزار ہو گئی۔بھارت میں کورونا سے 134743افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد 9222000سے تجاوز کر گئے۔فرانس میں اموات 50237تک پہنچ گئیں اورکیسز21لاکھ53ہزار ہو گئے۔ برازیل میں 170179افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز6121000تک پہنچ گئے۔روس میں 37000افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 21لاکھ 38ہزار ہو گئی۔ سپین میں ہلاکتیں 43668ہو گئیں اور کیسز16لاکھ14ہزار سے تجاوز کر گئے۔برطانیہ میں اموات 55838ہو گئیں جبکہ کیسز15لاکھ 38ہزارہوگئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں