0

فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی درآمدات میں زبردست اضافہ، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل صنعت کے ایکسپورٹ آرڈرز میں زبرست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزارت صنعت و تجارت کو ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی مکمل معاونت اور سپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، میں نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیئے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ وبا (covid-19)کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفتوں میں سے ایک ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں