0

اے ڈی بی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 25 کروڑ ڈالر دیگا

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) پاکستان کو کو رونا وائرس  سے نمٹنے کے لئے  25 کروڑ ڈالر دے گا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے، رقم کووڈ 19 وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگی۔ دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک سے پنجاب کے 2 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے ہیں، معاہدے پر وزیر اعظم نے دستخط کئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت ساہیوال اور سیالکوٹ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے، سیالکوٹ میں 15 ارب روپے کی لاگت سے نکاسی آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق منصوبے مکمل ہوں گے، اس کے علاوہ پارکس کا قیام اور شہر کی خوبصورتی کے متعدد منصوبے بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں