0

بٹ خیلہ، اسسٹنٹ کمشنر کا پبلک لائبریری کام کا معائنہ

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے ٹی ایم او بٹ خیلہ کے ہمراہ زیر تعمیر پبلک لائبریری کی عمارت پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کے ذمہ داراہلکاروں اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ زیر تعمیرپبلک لائبریری کے عمارت میں اعلیٰ میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی او آر تھانہ کو انٹر چیج اور تھانہ سٹینڈ کے حوالے ضروری ہدایت کی۔قبل از یں اسسٹنٹ کمشنر نے الہ ڈھنڈ میں سرحد پر شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی عابد حسین کی نماز جنازے میں بھی شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں