0

سوات میں قومی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں 30 نومبر تا 04 دسمبر 2020کو پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 265690 گھرانوں کے481149 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ قومی انسداد پولیو مہم بیک وقت پورے ملک میں چلائی جائیگی۔ضلع سوات میں پولیو مہم کے حوالے سے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض کے بعدانتظامات کوحتمی شکل دی گئی۔ مہم کے لیے سوات میں 367 ایریا انچارج اور 83 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1722 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں،جو مجموعی طور پر 481149 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں