0

مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاون

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹرزاہداللّٰہ کی خصوصی احکامات پرمجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلعی پولیس نے تھانہ کاٹلنگ، تھانہ شیخ ملتون، تھانہ ہوتی اور تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 04مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 03 سہولت کاروں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔ گرفتارعناصر کے قبضے سے 2020گرام چرس،272گرام آئس،02 کالاکوف،02 شارٹ گن،09 پستول اور235 عدد کارتوس برآمد جبکہ 05 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ناکہ بندیوں کے دوران پولیس نے43 موٹرسائیکلوں،75 گاڑیوں اور 121مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 25افراد کو دفعہ 107/151 اور07 افراد کودفعہ 55/109 کے تحت گرفتار کیاگیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں