اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12، کالام منفی 06، گوپس، سکردو، قلات منفی05، بگروٹ، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 04، میر کھانی، پاراچنار اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
