0

نورنگ میں ڈی پی او سکواڈ کی گاڑی حادثہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شدید زخمی پولیس اہلکار پشاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او سکواڈ کی گاڑی کا انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم ہوا،جس میں خورشید سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد خورشید خان نامی پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا تاہم جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ شب پشاور ہسپتال میں دم توڈدیا۔واضح رہے کہ متوفی خورشید کا تعلق لکی مروت کے علاقے اباخیل سے ہیاورڈی پی او سکواڈ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ادھرٹریفک حادثے میں شہید کانسٹبل خورشید کی نماز جنارہ گزشتہ روزاُن کے آبائی گاّوں ا باخیل میں واقع گل احمد قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیاگیافورس کے جوانوں نے شہیدکو سلامی دی اور قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں