0

پشاور پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے کینٹ کے مختلف حساس علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو موٹر سائیکل پرشراب سپلائی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد طاہر کو اطلاع ملی تھی کہ کینٹ کے حساس علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کسی بھی وقت شراب سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ڈی ایس پی کینٹ حاجی عنایت کی نگرانی میں ایس ایچ او گلبرگ ابراہیم خان نے غربی موڑ روڈ پر ناکہ بندی کیدوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی لینے پرمجمو عی طورپر 54 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان ابراہیم عرف لوڑ ولد شیخ اسلم،ثاقب ولد جلیل الرحمان اور پرویز ولد مشتاق کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں