0

چترال، چالیس سے ویراں پڑا ہوا دروش کا پولو گراؤنڈ ایک بار پھر آباد

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے پہلے اور تاریحی قصبے دروش میں چالیس سال بعد پولو گراؤنڈ کی رونقیں بحال ہوگئی یہ پولو گراؤنڈ جسے مقامی زبان میں جنالی بھی کہا جاتا ہے  بادشاہوں کے کھیل کھیلنے  کیلئے یہ کھیل کا میدان چالیس سال تک ویراں پڑا تھا اب پہلی بار  اس پولو گراونڈ کی رونقیں بحال کردی گئی۔ اس پولو گراؤنڈ کیلئے محکمہ مواصلات یعنی C&W نے ستر لاکھ روپے محتص کئے ہیں جبکہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے اس کی لنک روڈ  کی تعمیر اور مرمت پر کام کا آغاز کردیا۔ ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ  کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے کیا۔ TMAدروش کے زیر نگرانی  شاہ نگار کیلئے لنک روڈ کی  تعمیرکا بھی آغاز کردیا گیا جس کیلئے تحصیل میونسپل انتظامیہ نے  بیس لاکھ روپے فنڈ فراہم کی تھی۔ وزیر زادہ نے ٹی ایم اے دروش  کی فنڈ سے بننے والی سینٹیشن سکیم  مدینہ کالونی جونالی دروش کا بھی افتتاح کیا جس پر دس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ٹی ایم اے دروش نے  خورانڈوک میں  سینٹیشن سکیم  کا بھی آغاز کیا جس پر پانچ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور وزیر زادہ نے باقاعدہ اس کا م کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کورو لنک روڈ کا بھی افتتاح کیا جس کیلئے ٹی ایم اے دروش نے دس لاکھ روپے کا فنڈ محتص کیا ہے۔ وزیر زادہ  نے اوسیک  میں آر سی سی پل کا بھی دوبارہ افتتاح کیا جس کی سنگ بنیاد کا افتتاح  وزیر اعلےٰ محمود خان نے بھی کیا تھا۔ اس پل کیلئے محکمہ مواصلات نے دس کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا ہے اور اس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔ لنک روڈ لنگا کیلئے بھی ٹی ایم اے دروش نے  دس لاکھ روپے منظور کئے ہیں اس سڑک کا بھی افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ دروش نے پوٹھنیاندہ کیلئے بھی تیس لاکھ روپے کا فنڈ منظور کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔ اس کے بعد وزیر زادہ وادی شیشی کوہ روانہ ہوئے جہاں ٹی ایم اے دروش کی تعاون سے  حفاظتی  دیوار کشنڈیل کا افتتاح کیا اس پروٹیکشن وال پر  دس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے وادی شیشی کوہ کے کالاس گاؤں کا بھی دورہ کیا اس گاؤں کو قریبی سیلابی نالے سے شدید حطرہ تھا اور حال ہی میں اس نالے میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی محکمہ ایریگیشن نے اس نہر کی بھل صفائی کیلئے تیس لاکھ روپے کا فنڈ وزیر زادہ  کی کوششوں سے محتص کیا تھا جس پر کام کا آغاز ہوچکا تھا مگر رسمی افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔  انہوں نے مغرب کے بعد اس کام کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ نالے پر گئے اور کام پر تسلی کا اظہار کیا۔ وادی شیشی کوہ کے کا لاس گاؤں میں رات  گئے ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں علاقے کے لوگوں نے جس میں زیادہ تر دینی علماء شامل تھے ان کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ کالاس گاؤں کی تحفظ کیلئے انہوں نے تیس لاکھ روپے کا فنڈ صوبائی حکومت سے منظور کروایا۔مقامی لوگوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے چترال کو اقلیت کامحصوص نشست دیا اور صوبائی اسمبلی کے اس رکن کو معاون حصوصی وزیر اعلےٰ  برائے اقلیتی امور کا قلمدان بھی سونپا گیا۔ وزیر زادہ نے تمام مسلم کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کی محبت سے آج کیلاش کے چند ہزار لوگ نہایت پر امن طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کمیشن خور نہیں ہے اور تمام محکموں کے سربراہان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کام کی معیار پر کسی قسم کی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ٹی ایم اے دروش کے انجنیر تنویر نے بتایا کہ دروش کے تاریحی قصبے میں سڑکوں کی حالت نہایت حراب تھی حاص کر  لنک روڈ پر بارش اور برف باری کے دوران لوگ کیچڑ اور  کھڑے پانی سے کافی مشکل سے گزر تے تھے اب ٹی ایم اے دروش نے ان سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے جس سے لوگوں کو سہولت فراہم ہوں گی اور ان مشکلات سے نجات پائیں گے۔ حاجی گل نواز نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا جو اس علاقے کی ترقی کیلئے اتنی حطیر فنڈ فراہم کی اور اب یہ علااقہ بھی ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شمار ہوگا۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں